اجزآ

  • سفید چنے ایک کپ
  • املی کا پیسٹ چار کھانے کے چمچ
  • پانی ایک کپ
  • تیل دو کھانے کےچمچ
  • (زیرہ آدھا چائے کا چمچ (ثابت
  • (پیاز ایک عدد (باریک کٹی ہوئی
  • لہسن جوئے دو عدد
  • ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
  • (ہری مرچ دو عدد (کٹی ہوئی
  • (کشمیری لال مرچ دو عدد (ثابت
  • (زیرہ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا
  • (دھنیا ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا
  • ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • (ٹماٹر دو سو گرام (کٹے ہوئے
  • گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • کری پتے آٹھ عدد
  • چینی ایک چائے کا چمچ
  • پاپڑی گارنشنگ کے لئے
  • (ہرا دھنیا گارنشنگ کے لئے (کٹا ہوا
  • پیاز گارنشنگ کے لئے
  • ہری مرچ گارنشنگ کے لئے

ترکیب

 

  • املی کے پیسٹ کو پانی میں ڈال کر پندرہ منٹ کے لئے ابال لیں یہاں تک کہ آدھا کپ پانی رہ جائے۔
  • ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں کری پتے، کشمیری لال مرچ اور زیرہ ڈال کر دو منٹ کے لئے فرائی کرلیں۔
  • پھر پیاز، لہسن اور ادرک ڈال کر مزید دو منٹ فرائی کرلیں۔
  • ہری مرچ شامل کرکے کچھ دیر کے لئے فرائی کریں۔
  • پھر پسا دھنیا، پسا زیرہ، ہلدی پاؤڈر اور نمک ڈال کر تین سے چار منٹ کے لئے فرائی کرلیں۔
  • پھر ٹماٹر ڈال کر ایک ابال آنے تک پکائیں۔
  • اب چنے، تمام مصالحہ پاؤڈر، املی کا پانی اور چینی ڈال دیں۔
  • پھر ڈھانپ کر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
  • سرونگ ڈش میں نکال لیں۔
  • پھر پاپڑی، ہرا دھنیا، پیاز اور ہری مرچ سے گارنش کرکے سرو کریں۔

 

Leave a Reply