اجزا

  • بٹیر چھ سے آٹھ عدد
  • سرکہ آدھا کپ
  • ہرا دھنیا آدھی گٹھی
  • ہری مرچ دو سے تین عدد
  • پودینہ آدھی گٹھی
  • (لال مرچ دو کھانے کے چمچ ﴿پسی ہوئی
  • (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی
  • (دھنیا آدھا چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
  • ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  • بیسن تین سے چار کھانے کے چمچ
  • زردے کا رنگ ایک چٹکی
  • گھی تلنے کے لیے

ترکیب

  1. بٹیروں کو صاف کرکے سرکہ لگائیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
  2. اب ہرا دھنیا، پودینہ اور ہری مرچ کا پیسٹ بنا لیں۔
  3. پھر ایک مکسنگ پیالے میں ہرا پیسٹ، لال مرچ، کالی مرچ، پسا دھنیا، ادرک لہسن کا پیسٹ، بیسن اور زردے کا رنگ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرکے آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔
  4. اب ایک پین میں گھی گرم کرکے اس میں بٹیروں کو فرائی کرکے ٹشو پیپر پر نکالتے جائیں، تاکہ اُن کا سارا تیل خشک ہو جائے۔
  5. آخر میں انھیں ڈش میں نکال کر گرم گرم سرو کریں۔

Leave a Reply