اجزا
- چکن ونگز ایک کلو
- لہسن (کٹا) دو جوئے
- ادرک (کٹا) ایک ٹکڑا
- شہد دو کھانے کے چمچ
- براؤن شوگر ایک کھانے کے چمچ
- چلی ساس تین کھانے کے چمچ
- سویا ساس تین کھانے کے چمچ
- سرکہ دو کھانے کے چمچ
- نمک حسب ذائقہ
- تیل دو کھانے کے چمچ
ترکیب
- چکن ونگز میں تمام اجزاء شامل کرکے پینتیس منٹ میرنیٹ کریں۔
- نان اسٹک ہاٹ پلیٹ اور کڑاہی کو گریسی کرلیں،
- آدھے چکن ونگز ہاٹ پلیٹ اورآدھے کڑاہی میں سینک لیں۔ ساتھ میں تھوڑا سا پانی بھی شامل کریں۔
- اب ہاٹ پلیٹ کے ونگز بھی کڑاہی میں شامل کردیں۔
- پھر تھوڑا سا پانی اور میرنیٹ کا آمیزہ بھی اس میں ڈال کر پکائیں۔
- ہرا دھنیا سے سجا کے پیش کریں۔