اجزا
- بینگن گول چھوٹے ایک کلو
- مونگ پھلی پچاس گرام
- خشخاش پچاس گرام
- تِل پچاس گرام
- زیرہ ایک چمچ
- (ان سب کو توے پر بھون کر پیس لیں)
- سرخ مرچ دو چمچ
- نمک حسبِ ذائقہ
- دھنیا ایک چمچ (پسا ہوا)
- املی کا پانی آدھا کپ
- کڑی پتہ تھوڑا سا
- کوکنگ آئل ایک کپ
ترکیب
- پسے ہوئے مصالحہ کو پانی میں گھول لیں۔
- بینگن چاک کرکے اس کے اندر بھرلیں۔
- ایک پتیلی میں تیل گرم کرکےایک ایک بینگن اور کڑی پتہ اس میں چھوڑدیں اور باقی بچا ہوا مصالحہ بھی اس میں ڈال دیں۔
- اوپر ڈھکن ڈھانپ کر اسے پکائیں جب بینگن گَل جائیں تو املی کا پانی ڈال دیں۔
- مزید پانچ منٹ پکائیں بگھارے بینگن تیار ہیں۔