اجزا
- بسکٹ کا چورا دو کپ
- پائن ایپل سیرپ آدھا کپ
- کٹا اوربھنا ہوا کھوپرا ایک تہائی کپ
- مکھن چھ اونس
- کاسٹر شوگر ایک کپ
- انڈا ایک عدد
- ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
- فریش کریم بارہ اونس
- کٹے اخروٹ آدھا کپ
- پائن ایپل کے ٹکڑے ایک کپ
- کٹی ہوئی چیریز آدھا کپ
ترکیب
- نو انچ کے کیک پین میں دو کپ بسکٹ کا چورا پھیلا دیں۔
- اس پر پائن ایپل سیرپ اور ایک تہائی کپ کاٹ کر بھنا ہوا کھوپرا ڈال دیں۔
- مکھن کو پسی چینی کے ساتھ اچھی طرح پھینٹیں کہ فلفی ہو جائے۔
- اس میں انڈا اور ونیلا ایسنس ڈال کر مزید بیٹ کریں۔
- پھر اسے کیک پین میں کھوپرے پر ڈال دیں۔
- فریش کریم کو بقیہ آدھا کپ کاسٹر شوگر کے ساتھ پھینٹ لیں۔
- اس میں کٹے اخروٹ، پائن ایپل کے ٹکڑے اور کٹی ہوئی چیریز ڈال کر فولڈ کریں۔
- اس آمیزے کو بھی کیک ین میں پھیلا کر ڈال دیں۔
- اس کے بعد بقیہ کھوپرا اور بسکٹ کا چورا اوپر سے ڈال دیں۔
- اب چار گھنٹے تک جمنے کے لیے فریزر میں رکھ دیں۔
- آخر میں اس کے چوکور ٹکڑے کاٹیں۔ پائن ایپل، چیری کی سلائسز اور فریش کریم سے سجا کر پیش کریں۔