اجزا
- اولیو آئل دو کھانے کے چمچ
- (مشروم آدھا کپ ﴿سلائسز
- نمک حسب ذائقہ
- کالی مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
- انڈے دو عدد
- اٹالین ہرب ایک چوتھائی کھانے کا چمچ
- ہلدی چٹکی بھر
- کریم آدھا کھانے کا چمچ
- (پارسلے آدھا کھانے کا چمچ ﴿باریک کٹے ہوئے
- تلسی کے پتے گارنشگ کے لیے
ترکیب
- آدھے اولیو آئل میں مشرومز کو نمک اور کالی مرچ ڈال کر ہلکا فرائی کرلیں۔
- انڈوں میں اٹالین ہرب، ہلدی، کریم، نمک اور آدھے پارسلے ڈال کر پھینٹ لیں۔
- بقیہ اولیو آئل گرم کرکے اس میں انڈے ڈالیں۔
- ایک سائیڈ سے پک جائیں تو پلٹ کر دوسری سائیڈ سے پکاکر فولڈ کرلیں۔
- تیار ہونے پر فرائیڈ مشرومز ڈال کر بقیہ پارسلے چھڑکیں اور تلسی کے پتوں سے سجا کر سرو کریں۔