گوبھی آلو مکھنی

Gobi Aloo Makhani
Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest
Share on telegram
Share on whatsapp
Share on email
Share on print

اجزا

 

  • آلو آدھا کلو
  • پھول گوبھی آدھا کلو
  • مکھن ایک سو گرام
  • دہی ایک پاؤ
  • پیاز ایک عدد
  • تیل چار کھانے کے چمچ
  • زیرہ دو چائے کے چمچ
  • رائی ایک چائے کا چمچ
  • ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  • نمک ایک چائے کا چمچ
  • (لال مرچ دو چائے کے چمچ ﴿کُٹی ہوئی
  • ہری مرچ چھ عدد
  • لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
  • ہرا دھنیا آدھی گٹھی

ترکیب

 

  • آلو اور پھول گوبھی کے چھوٹے ٹکڑے کرکے مکھن میں فرائی کرکے نکالیں۔
  • اب دہی اور پیاز کو ملاکر پیس لیں۔
  • پھر بچے ہوئے مکھن میں تیل شامل کریں اور اس میں زیرہ اور رائی ڈال دیں۔
  • جب رائی چٹخنے لگے تو اس میں ہلدی، نمک اور لال مرچ ڈالیں۔
  • ساتھ ہی پسی ہوئی پیاز اور دہی شامل کرکے تھوڑی دیر بھونیں۔
  • اس کے بعد گوبھی، آلو اور ہری مرچ ڈال کر پندرہ منٹ ہلکی آنچ پر دم پر رکھیں۔
  • آخر میں چولہا بند کرکے لیموں کا رس اور ہرا دھنیا کاٹ کر ڈالیں اور سرو کریں۔