اجزا
- ثابت لال مرچ ایک سو گرام
- ثابت دھنیا پچاس گرام
- دارچینی دو ڈنڈیاں
- سونف ایک چائے کا چمچ
- ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
- ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- تیز پات تین سے چار عدد
- ثابت کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
- چھوٹی الائچی پانچ سے چھ عدد
- لونگ پانچ سے چھ عدد
- جائفل آدھی
ترکیب
- سب سے پہلے ایک توے یا پین پر تمام مصالحوں کو بھون لیں۔
- اب تمام بھنے ہوئے مصالحوں کو مصالحہ پیسنے والے بلینڈر میں ڈالیں اور اچھی طرح سے پیس لیں۔
- گلزار اسپیشل قورمہ مصالحہ تیار ہے۔