اجزا
- چکن بون لیس بریسٹ دو عدد
- نمک آدھا چائے کا چمچ
- کٹی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
- آٹا چار کھانے کے چمچ
- پھینٹا انڈا ایک عدد
- بریڈ کرمبز حسب ضرورت
- سوس کے لیے:
- مایونیز چار کھانے کے چمچ
- لیمن جوس دو کھانے کے چمچ
ترکیب
- چکن بون لیس بریسٹ کو نمک اور کُٹی کالی مرچ سے میرینیٹ کریں۔
- اب اس پر میدہ پھیلائیں۔
- پھر پھینٹے انڈے میں ڈبو کر حسب ضرورت بریڈ کرمبز سے کوٹ کر ہاتھ سے اچھی طرح سے دبائیں، یہاں تک کہ وہ پتلے اور بڑے ہو جائیں۔
- اب انھیں گرم تیل میں درمیانی آنچ پر دس منٹ ڈیپ فرائی کر لیں۔
- اس کے بعد نکال کر اسٹرپس میں کاٹیں اور اوپر مایونیز سوس ڈال کر کھانے سے پہلے یا چائے کے ساتھ پیش کریں