اجزا
- بیسن آدھا پاؤ (Gram flour 125 gm)
- آلو ایک عدد (Potato 1)
- پیاز ایک عدد (Onion 1)
- ہری مرچ دو عدد (Green chillies 2)
- اجوائن ایک چٹکی (Celery seed 1 pinch)
- کھانے کا سوڈا ایک چٹکی (Baking soda 1 pinch)
- پانی حسبِ ضرورت (Water as required)
- لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹُی ہوئی)(Red chilli crushed 1 tsp)
- زیرہ ایک چائے کا چمچ (Cumin 1 tsp)
- ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ(Whole coriander 1 tsp)
- تیل حسبِ ضرورت(Oil as required)
ترکیب
- آلو کو لمبائی میں باریک کاٹ (finely cut) لیں، ساتھ ہی پیاز کے سلائس (slice) کاٹیں۔
- اب ہری مرچ کو باریک کاٹ (finely cut) لیں۔
- پھر ایک برتن میں بیسن، آلو، پیاز، ہری مرچ، کُٹی لال مرچ، زیرہ، ثابت دھنیا، اجوائن اور کھانے کا سوڈا (baking soda) ڈال کر مکس (mix) کریں اور پانی سے گھول کر دس منٹ (10 mints) کے لیے چھوڑ دیں۔
- آخر میں حسبِ ضرورت تیل گرم کرکے پکوڑے ڈال کر فرائی (fry) کرلیں اور گرم گرم سرو (serve) کریں۔