اجزا
- آلو ایک کلو بڑے (Potatoes 1 kg)
- چیدر چیز تین سو گرام (Cheddar cheese 300 gm)
- سرسوں کا ساگ چار کھانے کے چمچ (Mustard greens 4 tbsp)
- ہری پیاز آٹھ عدد (Green onion 8)
- ٹماٹر دو عدد (Tomatoes 2)
- مولی کے پتے بیس عدد (Radish leaves 20)
- پالک کے پتے حسبِ ضرورت (Spinach as required)
- باتھوا کے پتے حسبِ ضرورت (Bathua leaves as required)
- سیاہ مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی) (Black pepper 1 tsp)
- نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
- خشخاش ایک چائے کا چمچ (Poppy seed 1 tsp)
- ساور کریم ایک پیالی (Sour Cream 1 cup)
- گھی چھ کھانے کے چمچ (Ghee 6 tbsp)
- آدھا لیمن (Half lemon)
ترکیب
- آلوؤں کو دھو کر چھیل (peel)لیں ہر آلو کے درمیان سے دو ٹکڑے (2 piece) کرلیں۔
- ہری پیاز اور ٹماٹروں کو چوپ (chop)کرلیں، مولی کے پتے، پالک، باتھو اور سرسوں کے ساگ کو بھی باریک کاٹ لیں۔
- بیکنگ ٹرے (baking tray) کو دو کھانے کے چمچ گھی (ghee 2 tbsp) سے گریس (grease)کر کے خشخاش چھڑک دیں۔
- آلوؤں کو کٹے ہوئے حصے کی طرف سے پلٹ (turn) کر ٹرے (tray) میں رکھ کر پہلے سے ایک سو اسی ڈگری (180° C) پر گرم اوون (oven)میں آدھے گھنٹے (half hour) کے لئے بیک (bake) کریں۔
- ساور کریم (sour cream) بنانے کے لئے ایک پیالی فریش کریم (fresh cream 1 cup) میں آدھا لیموں (half lemon) نچوڑ کر کریم (cream) کو اچھی طرح پھینٹ (beat) لیں۔
- ساور کریم (cream) اور چیز (cheese) کو ایک پیالے میں مکس (mix) کرکے پھینٹ (beat) لیں۔
- اب پین (pan) میں بقیہ چار کھانے کے چمچ گھی (ghee 4 tbsp) گرم کریں اور پیاز ڈال کر نرم ہونے تک فرائی (fry) کریں۔
- نمک اور سیاہ مرچ شامل کرکے ٹماٹر بھی ڈال دیں۔
- پھر اسی پین میں ساور کریم (sour cream) اور چیز (cheese) کا مکسچر (mixture) ملا کر گریوی (gravy) کو چلاتے رہیں۔
- چوپ (chop)کئے ہوئے مولی کے پتے، پالک، باتھوا پتے اور سرسوں کا ساگ پین میں ڈال کر ایک منٹ (1 mins) فرائی (fry) کریں۔
- آلوؤں کو بڑی سرونگ (serving) ڈش (dish) میں رکھ کر گریوی (gravy) ان پر ڈال دیں۔