Search

چیز سموسہ

Home » Recipes » Urdu Recipes » چیز سموسہ
Cheese Samosa

اجزا

 

  • میدہ دو پیالی
  • گھی چار کھانے کے چمچ
  • یخنی ایک کپ
  • انڈے کی سفیدی ایک عدد
  • اجوائن آدھا چائے کا چمچ
  • کلونجی آدھا چائے کا چمچ
  • کٹی ہری مرچ ایک چائے کا چمچ
  • کْٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
  • ہرادھنیا دوکھانے کے چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • موزریلا چیز آدھا پیکٹ
  • چیڈر چیز آدھا پیکٹ
  • سویا ایک چائے کا چمچ
  • تیل فرائی کیلئے

ترکیب

 

  • یخنی کو گرم کرکے اس میں گھی شامل کردیں۔
  • میدہ چوتھائی چائے کا چمچ کلونجی،چوتھائی چائے کا چمچ اجوائن،نمک،انڈے کی سفیدی مکس کریں۔ اور اسے یخنی سے گوندھیں۔پھر اس کو پندرہ منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔
  • ایک باؤل میں موزریلا چیز،چیڈر چیز،سویا،کْٹی کالی مرچ ،کٹی ہری مرچ،چوتھائی چائے کا چمچ کلونجی،چوتھائی چائے کا چمچ اجوائن اورہرادھنیا شامل کرکے مکس کریں۔
  • اب آٹے کو چھوٹی روٹی کے سائز کا پتلا بیل کے ایک طرف فلنگ رکھیں اور اسے فولڈ کردیں کہ آدھے چاند کی طرح بن جائے۔ کنارے موڑ دیں کہ کھولیں نہ۔ سموسے بنا کے آدھے گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ دیں۔(اْسی وقت فرائی کرنے سے چیز پگھل کے باہر نکل آئے گی )
  • تیل گرم کرکے چیز سموسہ فرائی کرلیں۔دونوں طرف سے گولڈن براؤن ہو جائے تو نکال لیں۔کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

 

 

You May Like

Chawalon k Nargis Koftay

Twitter @ChefGulzarHussa Instagram @Chefgulzar Facebook page www.facebook.com/chefgulzarrecipes For Business inquiries:

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography