چیز بسکٹس

Cheese Biscuits
Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest
Share on telegram
Share on whatsapp
Share on email
Share on print

اجزا

 

  • میدہ ایک کپ
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
  • مسٹرڈ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • مکھن چار اونس
  • (چیڈر چیز چار اونس (کدوکش
  • دلیہ دو کھانے کے چمچ
  • پیپریکا ایک چائے کا چمچ
  • انڈے کی سفیدی ایک عدد

ترکیب

 

  • پیالے میں میدہ، نمک، کالی مرچ اور مسٹرڈ پاؤڈر ڈال کر مکس کریں۔
  • پھر اس میں مکھن شامل کر دیں اور اتنی دیر تک مکس کرتے رہیں کہ یہ کرمبل ہو جائے۔
  • اس کے بعد چیڈر چیز شامل کریں اور اچھی طرح گوندھ لیں۔
  • اب کسی سطح پر تھوڑا سا خشک میدہ چھڑک کر ڈو کو پتلا بیل لیں، پھر کسی بھی شکل کے کوکیز کاٹ لیں اور بیکنگ شیٹ پر رکھ دیں۔
  • اس کے بعد انڈے کی سفیدی کو پھینٹ کر برش کی مدد سے کوکیز پر لگا دیں۔
  • پھر دلیہ اور پیپریکا مکس کرکے کوکیز پر چھڑکیں۔
  • آخر میں انہیں دو سو بیس ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم اوون میں پانچ سے چھ منٹ بیک کر لیں۔