چیزی تندوری آلو

Cheesy Tandoori Aloo
Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest
Share on telegram
Share on whatsapp
Share on email
Share on print

اجزا

 

  • آلو آدھا کلو
  • تیل حسب ضرورت
  • تندری مصالحہ دو کھانے کے چمچ
  • لیموں دو عدد
  • نمک حسب ذائقہ
  • (چیڈر چیز چار کھانے کے چمچ (کدو کش کی ہوئی
  • (ادرک دو کھانے کے چمچ (باریک کٹی ہوئی
  • (ہری مرچ چار عدد (باریک کٹی ہوئی
  • (ہرا دھنیا آدھی گٹھی (باریک کٹا ہوا

ترکیب

 

  • پہلے آلوؤں کو دھو کر ہلکے سے ابال کر چھیل لیں۔
  • اب کڑاہی میں تیل گرم کرکے ابلے آلو ڈیپ فرائی کریں اور گولڈن براؤن کرکے نکال لیں۔
  • تیل کو دوبارہ ڈبے میں ڈال دیں۔
  • پھر دو کھانے کے چمچ تیل کڑاہی میں ڈال کر تلے آلو، تندوری مصالحہ، لیموں کارس اور نمک ڈال کر اسٹر فرائی کریں۔
  • اس کے بعد چیڈر چیز، ادرک، ہری مرچ اور باریک کٹا ہرا دھنیا ڈال کر پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
  • آخر میں انہیں گرم گرم سرو کریں۔