چیری آلمنڈز چیوز

Cheery Almond Chews cookies
Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest
Share on telegram
Share on whatsapp
Share on email
Share on print

اجزا

 

  • مکھن آدھا کپ
  • کاسٹر شوگر آدھا کپ
  • انڈا ایک عدد
  • ناریل ایک کپ
  • کٹے بادام ایک چوتھائی کپ
  • میدہ ڈیڑھ کپ
  • چیریز حسب ضرورت (دو ٹکڑوں میں کٹی ہوئی)
  • آلمنڈ ایسنس ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • بیکنگ سوڈا آدھا چائے کا چمچ
  • نمک آدھا چائے کا چمچ

ترکیب

  • ایک بڑے پیالے میں مکھن اور کاسٹر شوگر کو اچھی طرح بیٹ کر لیں۔
  • اس میں انڈا شامل کریں اور مزید پھینٹیں۔
  • پھر آلمنڈ ایسنس ڈال کر مکس کر لیں۔
  • الگ سے میدہ، بیکنگ سوڈا اور نمک کو چھان لیں۔
  • اس آمیزے کو مکھن کے آمیزے میں ڈال کر فولڈ کریں۔
  • پھر اس میں ناریل اور کٹے بادام بھی ڈال کر مکس کر لیں۔
  • اب ایک گریس کی ہوئی کوکیز شیٹ پر اس آمیزے سے کوکیز بنا لیں۔
  • ہر کوکی پر آدھی چیری لگائیں۔
  • اب انھیں پہلے سے ایک سو اسی ڈگری تک گرم اوون میں پندرہ منٹ بیک کر لیں۔
  • ہلکے براؤن ہو جائیں تو تاروں کی جالی پر نکال کر ٹھنڈا کر لیں۔

 

Punjabi Kadhi

Traditional punjabi recipe of thick yogurt and gram flour kadhi