اجزا
- چکن ایک کلو
- نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
- سفید مرچ ایک چائے کا چمچ
- کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
- لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ
- دہی دو کھانے کے چمچ
- ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
- چاٹ مصالحہ حسب ضرورت
ترکیب
- چکن کو نمک، سفید مرچ، کالی مرچ، لیموں کا رس، دہی اور ادرک لہسن کے پیسٹ سے میرینیٹ کر کے دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
- اب انھیں اسکیورز پر لگا کر باربی کیو یا بیک کر لیں۔
- آخر میں چاٹ مصالحہ چھڑک کر سرو کریں۔