چکن بروکٹ اور نیشنل تندوری مصالحہ

Chicken Brochette With National Tandoori Masala
Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest
Share on telegram
Share on whatsapp
Share on email
Share on print

اجزا

 

  • چکن بون لیس کیوبز آدھا کپ
  • سرخ مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • ادرک لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • ہلدی ایک چٹکی
  • سرکہ دو کھانے کے چمچ
  • کیچپ دو کھانے کے چمچ
  • شملہ مرچ ایک عدد (کیوبز میں کاٹ لیں)
  • پیاز ایک عدد (اسکوائز کیوبز میں کاٹ لیں)
  • تیل ایک چوتھائی کپ
  • نیشنل تندوری مصالحہ دو کھانے کے چمچ

ترکیب

  • چکن کیوبز کو سرخ مرچ پاؤڈر، ہلکی، ادرک لہسن پیسٹ، سرکہ، کیچپ اور نیشنل تندوری مصالحہ کے ساتھ میری نیٹ کر لیں۔
  • اسے تیس منٹ تک رکھ دیں۔
  • پیاز اور شملہ مرچ کیوبز کو بھی اس آمیزے میں میری نیٹ کر لیں۔
  • سیخ پر پہلے شملہ مرچ اس کے بعد پیاز اور پھر چکن لگائیں۔
  • پین میں تیل گرم کر کے اس میں دس منٹ تک فرائی کر  لیں یا گرل کر لیں۔