چاکلیٹ کوکیز سینڈوچ

Chocolate Cookies Sandwich
Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest
Share on telegram
Share on whatsapp
Share on email
Share on print

اجزا

 

  • (براؤن چاکلیٹ ایک سو پچیس گرام (کٹی ہوئی
  • (اورنج کا چھلکا دو کھانے کے چمچ (کٹے ہوئے
  • میدہ اڑھائی سو گرام
  • کوکو پاؤڈر تیس گرام
  • نمک چٹکی بھر
  • (مکھن دو سو پچیس گرام (بغیر نمک
  • کاسٹر شوگر ایک سو چالیس گرام
  • انڈہ ایک عدد
  • ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
  • کریم ایک سو گرام
  • سفید چاکلیٹ دو سو گرام

ترکیب

 

  • سب سے پہلے اوون کو °190 سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں۔
  • اب ایک پیالے میں میدہ، کوکو پاؤڈر اور نمک کو چھاننے کی مدد سے چھان لیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • ایک پیالے میں مکھن اور کاسٹر شوگر ڈال کر بیٹر کی مدد سے بیٹ کرلیں۔
  • اب اس میں ایک انڈہ ڈال کر دوبارہ بیٹ کریں اور پندرہ سے بیس منٹ تک بیٹ کریں۔
  • پھر ونیلا ایسنس، براؤن چاکلیٹ، اورنج کا چھلکا اور میدہ اس میں ڈال کر مکس کریں۔
  • تھوڑے سے مکسچر کو بیلن کی مدد سے بیل لیں۔
  • پھر تھوڑا سا میدہ چھڑک لیں تاکہ مکسچر نہ چپکے۔
  • پھر ایک ٹرے میں فوائل پیپر رکھ کر اس کے اوپر مکسچر رکھ دیں۔
  • پھر اسے فریج میں رکھ کر جمالیں اور کوکیز کی شکل میں کاٹ لیں۔
  • پھر انھیں واپس فریج میں رکھ لیں۔
  • جب یہ جم جائیں تو انہیں بیکنگ ٹرے پر رکھ کر پہلے سے گرم اوون میں پندرہ منٹ تک بیک کرلیں۔
  • جب یہ تیار ہو جائیں تو اوون سے نکال کر انہیں روم ٹمپریچر پر ٹھنڈا ہونے دیں۔
  • پھر وائٹ چاکلیٹ اور کریم کے ساتھ اِن کوکیز کی فلنگ کرلیں۔
  • مزیدار کرسپی چاکلیٹ کوکیز سینڈوچ تیار ہیں۔