پنجابی دال پالک

Punjabi Lentils with Spinach
Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest
Share on telegram
Share on whatsapp
Share on email
Share on print

اجزا

 

  • (پالک آدھا کلو ﴿کٹی ہوئی
  • آئل بارہ ملی لیٹر
  • ہینگ چٹکی بھر
  • زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
  • (ہری مرچ ایک سے دو عدد ﴿کٹی ہوئی
  • ٹماٹر پچاس گرام
  • نمک حسب ذائقہ
  • ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  • سرخ مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • (دال مسور ایک سو پچاس گرام ﴿ابلی ہوئی
  • (ثابت سرخ مرچ ایک سے دو عدد ﴿کٹی ہوئی

ترکیب

 

  • گرم آئل میں ہینگ، آدھا زیرہ، لہسن اور ہری مرچ کو ہلکا فرائی کرلیں۔
  • پھر ٹماٹر، نمک، ہلدی اور سرخ مرچ پاؤڈر شامل کرکے پکائیں۔
  • ٹماٹر گل جائیں تو پالک ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں۔
  • اب دال اور تھوڑا سا پانی شامل کرکے مزید پکائیں۔
  • دوسرے پین میں تھوڑا سا آئل گرم کرکے ثابت سرخ مرچ اور بقیہ زیرہ کڑکڑائیں اور دال پر ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے ڈھک دیں۔
  • تیار ہونے پر سرو کریں۔