ویجی ٹیبل پلاؤ

Home » Recipes » Urdu Recipes » ویجی ٹیبل پلاؤ
Vegetable Pulao

اجزا

 

  • چاول سات سو گرام (Rice 700 gm)
  • پھول گوبھی ایک کپ (Cauliflower 1 cup)
  • آلو چار عدد (Potatoes 4)
  • بند گوبھی ایک کپ (Cabbage 1 cup)
  • مٹر کے دانے دو کپ (Peas seeds 2 cup)
  • دہی ایک کپ (Yogurt 1 cup)
  • پانی چار کپ (Water 4 cup)
  • سونف دو کھانے کے چمچ (Aniseed 2 tbsp)
  • دھنیا ایک کھانے کا چمچ (Coriander 1 tbsp)
  • زیرہ ایک کھانے کا چمچ (Cumin 1 tbsp)
  • پیاز ایک عدد (Onion 1)
  • ادرک اور لہسن ڈیڑھ کھانے کا چمچ (Ginger and Garlic 1 ½ tbsp)
  • پیاز فرائی کرنے کے لئے آدھا کپ (Onion ½ cup for frying)
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ (Ginger garlic paste 1 tbsp)
  • ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ (Hot spices 1 tbsp)
  • گاجر ایک کپ (کٹی ہوئی) (Carrot 1 cup chopped)
  • جائفل جاوتری ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی) (Nutmeg and mace powder 1 tsp)
  • انڈے گارنش کرنے کے لئے (اُبلے ہوئے) (Eggs for garnishing boiled)

ترکیب

  • پانی میں سونف، دھنیا، زیرہ، پیاز، ادرک اور لہسن ڈال کر اچھی طرح اُبال (boiled) لیں۔
  • اب تیل گرم کرکے اس میں پیاز فرائی (fry) کریں جب لال ہو جائے تو اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ (paste) اور دہی ڈال کر بھون (roast) لیں۔
  • پھر ثابت گرم مصالحہ شامل کریں۔
  • اس کے بعد آلو، کٹی گاجر، مٹر کے دانے، بند گوبھی اور پھول گوبھی اُبال (boiled) کر تھوڑا فرائی (fry) کریں۔
  • اب بھنے (roast) ہوئے مصالحے میں سبزیاں ملائیں (mix) اور اُبلا (boiled) ہوا پانی شامل (mix) کرلیں۔
  • اُبال آنے پر چاول ڈالیں اور دَم  (steam)پر رکھتے وقت پسی جائفل جاوتری شامل کریں۔
  • دَم (steam) آجائے تو اُبلے (boiled) انڈوں سے گارنش (garnish) کرکے سرو کریں۔

 

You May Like

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

Puri

پوری

اجزا   میدہ ایک کپ آٹا ایک کپ نمک آدھا