ویجی ٹیبل لزانیا

Home » Recipes » Urdu Recipes » ویجی ٹیبل لزانیا
a
Vegetable Lazania

اجزا

 

  • لزانیا ایک پیکٹ
  • تازہ دودھ ایک لیٹر
  • (پیاز دو عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
  • بینگن چار عدد
  • (آلو چار عدد ﴿اُبلے ہوئے
  • (ٹماٹر چار عدد ﴿باریک چپ جیسے کٹے ہوئے
  • ہری مرچ چھ عدد
  • (مشروم ایک ٹن (باریک کٹی
  • (مشروم تھوڑی سی (اوون میں گرم کی ہوئی
  • ٹومیٹو کیچپ ایک پیالی
  • تیل آدھی پیالی
  • چیڈر چیز ایک پیکٹ
  • موزریلا چیز ایک پیکٹ
  • سفید سرکہ ایک چائے کا چمچ
  • مکھن ایک کھانے کا چمچ
  • اجوائن ایک کھانے کا چمچ
  • (لال مرچ تین کھانے کے چمچ ﴿کُٹی ہوئی
  • میدہ دو سے تین کھانے کے چمچ
  • نمک حسب ذائقہ

ترکیب

 

  • ایک دیگچی میں پانی گرم کرکے اس میں لزانیا ڈالیں۔
  • ساتھ ہی اس میں تیل شامل کردیں۔
  • جب لزانیا گل جائیں تو پانی نتھار لیں اور دوبارہ ٹھنڈے پانی سے دھوکر تھوڑی سی چکنائی لگا دیں۔
  • اب ایک دیگچی میں مکھن گرم کرکے اس میں میدہ ہلکا سا بھونیں اور دیگچی سے اُتار لیں۔
  • پانچ منٹ بعد اس میں تازہ دودھ ڈالیں اور دوبارہ چولہے پر رکھ کر لکڑی کے چمچے سے پکالیں۔
  • جب وہ گاڑھی ہوجائے تو اُتار کر ٹھنڈا کریں اور نمک شامل کردیں۔
  • مشروم کو باریک کاٹ لیں۔
  • چیڈر چیز اور موزریلا چیز کو ملا کر کدوکش کریں۔
  • ایک فرائنگ پین میں کٹے ٹماٹر اور باریک کٹی پیاز ڈال دیں۔
  • پھر سفید سرکہ اور نمک ڈال کر ہلکا سا پکالیں۔
  • اس کے بعد اُبلے آلوؤں میں ٹومیٹو کیچپ اور نمک ملا دیں۔
  • پھر بینگن کے سلائس کاٹ کر فرائنگ پین میں تل لیں اور گولڈن براؤن ہونے پر نکال لیں۔
  • اب ہری مرچ بھی تَلیں۔
  • اس کے بعد ایک بڑے اور پھیلے ہوئے ڈش میں نیچے تھوڑی سی وائٹ سوس پھیلا کر ڈال دیں۔
  • پھر آلو اور ٹومیٹو کیچپ پر بینگن، ٹماٹر، پیاز، ہری مرچ، باریک کٹی مشروم، تھوڑی سی چیڈر چیز اور موزریلا چیز پھر بھنی لال مرچ اور تھوڑے سے مشروم اوون میں گرم کیے ہوئے اوون میں آدھے گھنٹے کے لیے بیک کرلیں۔
  • جب وہ اوپر سے گولڈن براؤن ہوجائے تو تیار لزانیا سرو کریں۔

 

 

You May Like

lucas cover

Lucas Corazza – Brazil

Since the beginning of his career eight years ago, Chef Lucas Corazza has sought to work with such great names as Henry Schaeffer…

Latest Recipes

meyer lemon cupcakes

چکن کپ کیک

اجزآ بریڈ سلائسز بارہ عدد مکھن چار کھانے کے چمچے

Gol Gappay

گول گپے

اجزا گول گپے کے لئے: سوجی ایک کپ میدہ آدھا

Chicken Roll 2

چکن رول

اجزا :فلنگ کے لئے (چکن تین سو گرام (بغیر ہڈی

lucas cover

Lucas Corazza – Brazil

Since the beginning of his career eight years ago, Chef Lucas Corazza has sought to work with such great names as Henry Schaeffer…