Search

ویجیٹیبل نوڈلز

Home » Recipes » Urdu Recipes » ویجیٹیبل نوڈلز
Onion Noodles

اجزا

 

  • نوڈلز یا اسپیگھٹی چار سو گرام
  • (پیاز چھ عدد (سلائس میں کٹے ہوئے
  • (گاجر تین عدد (سلائس میں کٹی ہوئی
  • (شملہ مرچ تین عدد (سلائس میں کٹی ہوئی
  • (لہسن آٹھ جوئے (باریک سلائس میں کٹا ہوا
  • (ہرا دھنیا تین کھانے کے چمچ (کٹا ہوا
  • (اجوائن ایک تہائی چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
  • لال مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچ یا حسب ذائقہ
  • (نمک حسب ذائقہ (کم مقدار، کیونکہ سویا ساس میں نمک پہلے سے موجود ہے
  • سویا ساس تین چوتھائی کپ
  • سرکہ ایک تہائی کپ
  • اجینو موتو آدھا چائے کا چمچ
  • چینی ایک چائے کا چمچ
  • پانچ مصالحہ پاؤڈر ایک تہائی چائے کا چمچ
  • سفید مرچ ایک تہائی چائے کا چمچ
  • تِل دو سے چار چائے کے چمچ
  • آئل آٹھ سے دس کھانے کے چمچ

ترکیب

  1. نوڈلز کو ابال لیں اور ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
  2. ایک بڑے پین میں آئل گرم کرکے پیاز کو سوتے کرلیں یہاں تک کہ کنارے سنہرے ہوجائیں۔
  3. اب اس میں لہسن، تِل، اجوائن اور لال مرچ ڈال کر پینتالیس سیکنڈ کےلئے سوتے کرلیں۔
  4. اب اس میں گاجر اور شملہ مرچ شامل کرکے چار سے پانچ منٹ کےلئے اسٹر فرائی کرلیں۔
  5. پھر نمک، اجینو موتو، پانچ مصالحہ پاؤڈر، سفید مرچ اور چینی ڈال کر خوشبو آنے تک اسٹر فرائی کرلیں۔
  6. اب نوڈلز میں سویا ساس اور سرکہ شامل کریں۔
  7. اچھی طرح سے مکس کریں اور پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
  8. کٹا ہوا ہرا دھنیا مکس کرکے آنچ سے ہٹا لیں اور گرم گرم سرو کریں۔

 

You May Like

Chef Krenar Çoçaj Biography (Albania)

Discover the remarkable journey of Chef Krenar Çoçaj, a culinary maestro from Albania. Delve into his fascinating biography, as he transforms local ingredients into exquisite dishes that tantalize the taste buds. Explore his innovative techniques, passion for gastronomy, and his unwavering dedication to creating culinary masterpieces. Join us on a gastronomic adventure and uncover the inspiring story of Chef Krenar Çoçaj, where traditional Albanian flavors meet the art of fine dining.

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

Chicken Roast

چکن روسٹ

اجزا   چکن ایک عدد ﴿کھال والی ووسٹر ساس چار