The Cook Book

ویجیٹبل لزانیہ

Vegetable Lasagna 2
Hiya! Today we will discuss about ویجیٹبل لزانیہ

اجزا

 

  • (آلو دو عدد (باریک کٹے ہوئے
  • (گاجر ایک عدد (باریک کٹی ہوئی
  • مٹر ایک کپ
  • سوئٹ کارن آدھا کپ
  • پھلیاں ایک کپ
  • (شملہ مرچ ایک عدد (کٹی ہوئی
  • (مشروم چار سے پانچ عدد (سلائس
  • لزانیہ اسٹرپس نو عدد
  • :بگھار کے لئے
  • آئل ایک چوتھائی کپ
  • (پیاز ایک عدد (کٹی ہوئی
  • (لال مرچ آٹھ سے دس عدد (ثابت
  • کری پتہ دس سے بارہ عدد
  • سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • رائی دانہ آدھا چائے کا چمچ
  • لہسن ایک چائے کا چمچ
  • (اوریگانو پتہ ایک چائے کا چمچ (کٹا ہوا
  • (ٹماٹر تین سے چار عدد (کٹے ہوئے
  • نمک ایک چائے کا چمچ
  • لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  • چکن اسٹاک کیوب ایک عدد
  • چیڈر چیز دو کھانے کے چمچ
  • مکھن دو کھانے کے چمچ
  • ٹماٹو کیچپ چار کھانے کے چمچ
  • لیمن گراس گارنشنگ کےلئے
  • :وائٹ ساس کے لئے
  • دودھ آدھا کلو
  • مکھن دو کھانے کے چمچ
  • میدہ دو کھانے کے چمچ
  • نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • رائی پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • سفید مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • چیڈر چیز دو کھانے کے چمچ

ترکیب

 

  • ایک پین میں آئل ڈال کر گرم کرلیں۔
  • پھر اس میں لال مرچ، کری پتہ، سفید زیرہ، اوریگانو اور رائی دانہ ڈال کر بگھار لگا لیں۔
  • اب اس میں پیاز، ٹماٹر اور لہسن ڈال کر فرائی کرلیں۔
  • پھر نمک، لال مرچ اور ہلدی ڈال کر بھون لیں۔
  • اب اس میں مٹر، پھلیاں، گاجر، آلو اور سوئٹ کارن کو پین میں ڈال کر گلا لیں۔
  • جب سبزیاں گل جائیں تو اس میں شملہ مرچ اور مشروم ڈال دیں۔
  • جب یہ سب سبزیاں اچھی طرح گل جائیں تو چولہا بند کر دیں۔
  • پھر چکن اسٹاک کیوب ڈال کر مکس کر دیں۔
  • اب اوون کو گیس مارک نمبر چار اور ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں۔
  • کھلے برتن میں پانی لے کر اس میں آئل ڈال دیں۔
  • اب چولہے پر اسے گرم کریں جب پانی گرم ہو جائے تو اس میں لزانیہ اسٹرپس ڈال دیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک پکنے دیں۔
  • بیکنگ ٹرے کو گریس کرکے اس میں اسٹرپس کاٹ کر ان پر ٹماٹو کیچپ، سبزیاں، کٹا ہوا اوریگانو پتہ اور وائٹ ساس ڈال کر فلنگ کریں۔
  • پھر اس فلنگ کے اوپر وائٹ ساس پھیلا دیں۔
  • پھر چیڈر چیز، اوریگانو پتے، تھوڑا ٹماٹو کیچپ اور مکھن پھیلا دیں۔
  • پہلے سے گرم اوون میں ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے بیک کر دیں۔
  • مزیدار لزانیہ تیار ہے۔ لیمن گراس سے گارنش کرکےسرو کریں۔
  • وائٹ ساس کے لئے:
  • ایک پین میں مکھن، میدہ، نمک، سفید مرچ اور رائی پاؤڈر ڈال کر ہلکا بھون لیں۔
  • پھر دودھ ڈال کر مکس کردیں جب پک جائے تو چولہے سے اتار لیں۔
  • اب اس میں دو کھانے کے چمچ چیڈر چیز مکس کر دیں۔

 

 

ویجیٹبل لزانیہ

Most Popular

Latest Recipes