منی بلینس

Home » Recipes » Urdu Recipes » منی بلینس
Mini Blinis

اجزا

 

  • میدہ ایک پیالی
  • گندم کا آٹا آدھی پیالی
  • خمیر ایک کھانے کا چمچ
  • شکر دو کھانے کے چمچ
  • انڈے دو عدد
  • نمک حسبِ ضرورت
  • (مکھن چالیس گرام (پگھلا ہوا
  • (دودھ ایک پیالی (نیم گرم
  • :گارنشنگ کےلئے
  • سار کریم آدھی پیالی
  • چیریز آدھی پیالی

ترکیب

 

  • انڈوں کی سفیدیاں اور زردیاں علیحدہ نکال لیں۔
  • ایک پیالی دودھ میں خمیر، میدہ اور گندم کا آٹا گھول لیں، شکر، انڈوں کی زردیاں اور نمک بھی مِلا لیں۔
  • فوڈ ریپر سے ڈھک کر تیس منٹ کے لئے گرم جگہ پر رکھ دیں۔
  • خمیر پُھول کر دگنا ہو جائے تو پگھلا ہوا مکھن ملا لیں، پیالی میں انڈوں کی سفیدیاں پھینٹ کر نمک ملا کر اس مکسچر کو خمیر میں ملا دیں۔
  • نان اسٹک فرائنگ پین میں ذرا سا مکھن گرم کریں اور ایک بڑا چمچ مکسچر پین کے درمیان میں پھیلا کر ڈالیں۔
  • پلٹ کر دونوں اطراف سے بلینس کو گولڈن براؤن سینک لیں۔
  • بقیہ بیٹر کے اسی طرح بلینس بنالیں، پلیٹ میں نکال کر ٹھنڈا ہونے دیں۔
  • سرونگ پلیٹ میں بلینس رکھ کر ایک کھانے کا چمچ سار کریم ہر بلینس کے اوپر پھیلا دیں، اوپر سے چیری سجا دیں۔

 

 

You May Like

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

Cheese burger

چیز برگر

اجزا   چکن قیمہ آدھا کلو چیز سلائس چار عدد

fish fillet

Grill Vegetables Fish

Cut fish into large cubes and keep aside. In a bowl mix olive oil, lemon juice, orange juice, mustard paste, Worcestershire sauce, garlic paste, salt, white pepper powder and black pepper together and mix well.

Cheese burger

چیز برگر

اجزا   چکن قیمہ آدھا کلو چیز سلائس چار عدد