Search

مقلوبہ

Home » Recipes » Urdu Recipes » مقلوبہ
Maqlooba

اجزا

 

  • سیلا چاول آدھا کلو
  • مٹن آدھا کلو
  • ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  • پیاز دو عدد
  • کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
  • (ہلدی ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  • (گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا
  • پیپریکا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • دار چینی دو سے تین ڈنڈیاں
  • نمک حسب ذائقہ
  • تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
  • بینگن ایک عدد
  • تورئی ایک عدد
  • گوبھی ایک عدد

ترکیب

 

  • چاولوں کو دھو کر صاف کرلیں اور دو گھنٹوں کے لئے بھگو دیں۔
  • پھر چاولوں کو ایک کنی ابال لیں اور چھان کر ایک طرف رکھیں۔
  • پھر ایک پتیلی میں پانی، ادرک لہسن کا پیسٹ، پیاز، کالی مرچ، پسی ہلدی، پسا گرم مصالحہ، پیپریکا پاؤڈر، دار چینی، مٹن اور نمک شامل کرکے اتنا ابالیں کہ یخنی اور گوشت الگ ہوجائیں۔
  • اب اسے چھان کر گوشت اور یخنی الگ کرلیں۔
  • پھر ایک پین میں تیل گرم کرکے بینگن، تورئی اور گوبھی کو فرائی کرکے الگ کرلیں۔
  • اب ایک پتیلی میں پہلے ابلا ہوا گوشت شامل کریں۔
  • پھر فرائی کیے ہوئے بینگن، تورئی اور گوبھی سیٹ کریں۔
  • آخر میں چاول شامل کرکے سیٹ کرلیں۔
  • اب یخنی کو اوپر سے ڈال کر دم پر لگا دیں۔
  • دم پورا ہوجائے تو اسے پلٹ کر نکال لیں اور گرم گرم سرو کریں۔

 

 

You May Like

10 Best Burger in Namur (Belgium)

Indulge in a savory delight with our list of the top 10 best burgers in Namur, Belgium. Discover juicy patties, delicious toppings, and mouthwatering flavors that will satisfy your cravings. From classic cheeseburgers to gourmet creations, find the perfect burger joint to tantalize your taste buds. Don’t miss out on this ultimate guide to the finest burgers in Namur!

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

Cutlets

کٹلٹس

اجزا   چکن قیمہ چار سو گرام آلو پانچ عدد