مارزی پان کوکیز

Marzipan Cookies
Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest
Share on telegram
Share on whatsapp
Share on email
Share on print

اجزا

  • ادام دو سو گرام ﴿پسے ہوئے
  • آئسنگ شوگر ایک سو گرام
  • انڈے کی زردی دو عدد
  • ونیلا ایسنس چند قطرے
  • بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • مکھن دو کھانے کے چمچ
  • میدہ دو کھانے کے چمچ
  • دودھ چار کھانے کے چمچ
  • نمک حسب ذائقہ

ترکیب

 

  • پہلے بادام کو ہلکا سا اُبال کر اس کا چھلکا اُتار لیں، خیال رہے کہ بادام بالکل کچے رہنے چاہئیں۔
  • اب ان کا خوب اچھا سا پاؤڈر بنالیں۔
  • ایک پیالے میں بادام کا پاؤڈر، آئسنگ شوگر، انڈوں کی زردی، ونیلا ایسنس، بیکنگ پاؤڈر، مکھن، میدہ، دودھ اور نمک شامل کرکے خوب اچھی طرح سے گوندھ لیں۔
  • اگر ڈو خشک لگے تو تھوڑا سا دودھ مزید استعمال کر سکتے ہیں۔
  • اب اس کی چھوٹی چھوٹی بالز بنالیں۔
  • پھر اوون ٹرے کو تھوڑا سا چکنا کرلیں۔
  • بالز کو ہاتھوں کی مدد سے تھوڑا تھوڑا سا دبا کر اوون ٹرے پر رکھتے جائیں۔
  • اب اسے اوون میں دو سو ڈگری پر آٹھ سے دس منٹ کے لیے بیک کر لیں۔
  • سنہرا رنگ آنے پر نکال کر سرو کریں۔