The Cook Book

قیمہ لزانیا

Mincemeat Filled Lasagna
Hiya! Today we will discuss about قیمہ لزانیا

اجزا

  • لزانیا 200 گرام
  • سْرخ مرچ ایک چائے کا چمچ
  • چلی ساس چار کھانے کے چمچ
  • اوریگانو پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • تھائم پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • تیل آدھا کپ
  • قیمہ کے اجزاء
  • قیمہ ایک کلو
  • نمک حسب ذائقہ
  • ادرک لہسن پیسٹ دوکھانے کے چمچ
  • درمیانہ پیاز (سلائس) دوعدد
  • کالی مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • سفید مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • ٹماٹو پیسٹ دو کپ
  • سٍرکہ دوکھانے کے چمچ
  • تیل آدھا کپ
  • وائیٹ ساس کے اجزاء
  • مکھن یا مارجرین تین کھانے کے چمچ
  • میدہ تین کھانے کے چمچ
  • دودھ تین کپ
  • چیڈر چیز 200 گرام
  • نمک حسب ذائقہ
  • چینی ایک چائے کا چمچ
  • چائنیز سالٹ ایک چائے کا چمچ
  • سفید مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

ترکیب

 

  • لزانیا شیٹ کو اْبال لیں اور پانی نکال کے اوپر ٹھنڈا پانی ڈالیں۔
  • قیمہ بنانے کیلئے۔ قیمہ کو سارے اجزاء کے ساتھ پکائیں کہ قیمہ گل جائے اوراس کا پانی خشک ہو کے تیل الگ ہو جائے۔
  • وائیٹ ساس بنانے کیلئے۔ پین میں مکھن گرم کرکے اس میں میدہ شامل کریں،دو تین منٹ بھونیں جب خوشبو آنے لگے تو تھوڑا تھوڑا کرکے دودھ شامل کریں چمچ ہلاتے رہیں کہ گھٹلی نہ بنے۔
  • جب گاڑھی ہو جائے تو آنچ سے ہٹا لیں اور اس میں نمک،چینی،چائنیز سالٹ،سفید مرچ پاؤڈر اور چیڈر چیز شامل کرکے مکس کریں۔
  • بیکنگ ڈش کو گریسی کرلیں۔ اس میں ایک تہہ لزانیا شیٹ کی رکھیں دوسری قیمہ اور تیسری وائیٹ ساس کی تہہ لگائیں۔
  • اب سْرخ مرچ،چلی ساس، اوریگانو پاؤڈر،تھائم پاؤڈر اور دوکھانے کے چمچ تیل چھڑک دیں۔
  • یہی عمل دو مرتبہ کریں۔
  • بیس منٹ اوون کو 200 ڈگری پر پری ہیٹ کرلیں۔لزانیا بیس سے پچیس منٹ بیک کرلیں یا اوپر سے براون ہونے تک بیک کریں۔
  • تیار ہو جائے تو لزانیا کو اسکوئر میں کاٹ کے سرو کریں۔

 

قیمہ لزانیا

Most Popular

Latest Recipes