قیمہ انڈے رول

Home » Recipes » Urdu Recipes » قیمہ انڈے رول
Mince Egg Roll

اجزا

 

  • قیمہ ایک پاؤ
  • انڈے چار عدد
  • پیاز آدھی گٹھی
  • گھی حسبِ ضرورت
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
  • کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ

ترکیب

  1. قیمہ میں پیاز کاٹ کر ڈال دیں کالی مرچ اور تھوڑا سا نمک بھی شامل کر دیں۔
  2. پھر انھیں گھی میں ڈال کر سرخ کرلیں۔
  3. پھر تھوڑا سا پانی ڈال کر رکھ دیں تاکہ قیمہ گل کر نرم ہو جائے۔
  4. قیمہ جب اچھی طرح گل جائے تو ہرا دھنیا ڈال کر اتار لیں اور ایک توے پر گھی ڈالیں۔
  5. انڈے توڑ کر ایک پیالے میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اس قدر پھینٹ لیں کہ سفیدی اور زردی یک جان ہو جائے۔
  6. انڈوں کے اندر بھی حسبِ خواہش نمک ملا لیں۔
  7. اس کے بعد پھینٹے ہوئے انڈے توے پر ڈال کر چمچ سے روٹی کی مانند گول پھیلا دیں۔
  8. یہ بات یاد رکھیں کہ آنچ تیز نہیں ہونی چاہیئے۔
  9. جب انڈے ہلکے ہلکے سرخ ہونے لگے تو قیمے کو انڈوں پر پھیلا دیں اور آہستہ آہستہ چابک دستی سے انڈے کو رول کرنا شروع کردیں۔
  10. جب انڈے کی روٹی رول کی شکل میں لپٹ جائے تو ذرا سے گھی سے مزید چپڑ کرکے اتار لیں۔
  11. قیمہ انڈے کے لذیذ رول تیار ہیں۔
  12. میٹھی میٹھی یا ٹماٹروں کی چٹنی کے ساتھ تناول فرمائیں۔ بے حد لذیذ رول ہیں۔

 

You May Like

10 Best Breakfast Places in Oxford (UK)

Discover the top 10 breakfast places in Oxford, UK, serving up delectable morning delights. From hearty English classics to innovative brunch options, explore a variety of culinary gems to kickstart your day in this historic city. Indulge in a delightful breakfast experience that will leave your taste buds wanting more.

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

Puri

پوری

اجزا   میدہ ایک کپ آٹا ایک کپ نمک آدھا