The Cook Book

فش رولز

Fish Rolls
Hiya! Today we will discuss about فش رولز

اجزا

 

  • (مچھلی آدھا کلو ﴿بون لیس
  • سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • لیموں دو عدد
  • نمک حسب ذائقہ
  • (آلو آدھا کلو ﴿اُبلے ہوئے
  • (پودینہ آدھی گٹھی ﴿باریک کٹا ہوا
  • (ہرا دھنیا آدھی گٹھی ﴿باریک کٹا ہوا
  • (ہری مرچ چار عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
  • (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی
  • (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی
  • (سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ ﴿بھنا اور پسا ہوا
  • انڈے کی سفیدی دو عدد
  • بریڈ کرمبز ایک پیکٹ
  • تیل حسب ضرورت

ترکیب

 

  • بون لیس مچھلی کو دھوئے بغیر اس پر سفید سرکہ لگا کر پانچ سے دس منٹ رکھ دیں۔
  • اب اسے دھوکر ہلدی، ایک عدد لیموں کا رس اور نمک لگادیں۔
  • پھر فرائنگ پین میں ذراسی چکنائی لگا کر مچھلی کو پھیلا کر ڈالیں اور پانی خشک کرلیں۔
  • اب اسے ٹھنڈا کرکے کانٹے کی مدد سے گودا بنالیں یا چوپر میں پیس لیں۔
  • پھر اُبلے آلو چھیل کر کانٹے سے بھرتہ بنالیں۔
  • اس کے بعد مچھلی میں ایک عدد لیموں کا رس ، پودینہ، ہرا دھنیا، ہری مرچ، کالی مرچ، لال مرچ اور سفید زیرہ اچھی طرح ملالیں۔
  • اب ہاتھ پر ذراسی چکنائی لگاکر آلو پھیلائیں اور تیار مچھلی کا آمیزہ رکھ کر رول بنالیں۔
  • پھر انھیں انڈے کی سفیدی میں ڈبوکر بریڈ کرمبز لگائیں اور کڑاہی میں تیل گرم کرکے ڈیپ فرائی کرلیں۔
  • جب وہ گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر ٹشو پر رکھ دیں۔
  • آخر میں املی سوس کے ساتھ سرو کریں۔

 

 

فش رولز

Most Popular

Latest Recipes

Tikka Samosa

تکہ سموسہ

اجزآ چکن بریسٹ دو عدد لیموں کا رس دو کھانے