اجزا
- چکن ونگز 12
- لیموں کا رس ¼ کپ
- تیل 2 کھانے کے چمچ
- دھنیا 3 کھانے کے چمچ
- لہسن 4 جوئے
- زیرہ 1 چائے کا چمچ
- نمک حسبِ ذائقہ
- اوریگانو ½ چائے کا چمچ
- لال مرچ ¼ چائے کا چمچ
- تِل سجاوٹ کے لیۓ
- کارن فلار حسبِ ضرورت
- کوئلہ 1
ترکیب
- لیموں کا رس، تیل، دھنیا، لہسن، زیرہ، نمک، اوریگانو، لال مرچ کو مکس کر کے چکن کو لگائیں۔
- چکن کو پلاسٹک بیگ میں ائیر ٹائٹ بند کر کے فریج رکھ کرمیرینیٹ کر لیں تقریباََ 4-5 گھنٹے تک میرینیٹ کر دیں۔
- اب اوون کو 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر پری ہیٹ کر لیں اور چکن کو بیکنگ ٹرے میں لگا کر اوون میں بیک کر لیں۔
- بچی ہوئی میرینیشن کو ایک پین میں تیل گرم کر کے ڈال کر گرم کریں۔
- اب اس میں کارن فلور ڈال کر گاڑھا کر لیں۔
- اب بیک کیے ہوئے چکن کو اس میں شامل کر لیں اور مکس کر لیں
- پلیٹ میں نکال کر تِل سے گارنش کر لیں اور سرو کریں۔






























