اجزا
- (ہنٹر بیف دو کپ (فرائی کیا ہوا
- تیل دو کھانے کے چمچ
- :ساس کے لئے
- مایونیز چار کھانے کے چمچ
- دہی ایک کھانے کا چمچ
- نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- مسٹرڈ پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
- ہری چٹنی ایک کھانے کا چمچ
- :سبزیوں کے لئے
- (ٹماٹر دو عدد (سلائس میں کٹے ہوئے
- (پیاز حسب ضرورت (رنگز میں کٹی ہوئی
- (شملہ مرچ آدھی (سلائس میں کٹی ہوئی
- نمک، مرچ ایک ایک چٹکی
- اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
- پانینی بریڈ ایک عدد
- (مکھن حسب ضرورت (بریڈ پر لگانے کے لئے
- (موزریلا چیز حسب ضرورت (سلائس میں کٹی ہوئی
- (ٹماٹر حسب ضرورت (خشک
ترکیب
- ساس کے لئے: تمام اجزاء کو ایک پیالے میں مکس کرلیں۔
- سبزیوں کے لئے: تمام سبزیوں کو نمک، مرچ اور اوریگانو کے ساتھ میری نیٹ کرلیں۔
- پھر سبزیوں کے اوپر دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر گرم اوون میں ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کرلیں یہاں تک کہ سبزیاں روسٹ اور خشک ہوجائیں۔
- اسمبل کرنے کے لئے: مکھن کو پانینی بریڈ پر لگا کر اوپر ساس لگا دیں۔
- پھر خشک ٹماٹر، روسٹڈ سبزیاں، ہنٹر بیف اور موزریلا چیز ڈال کر اوپر پانینی بریڈ رکھ کر گرل کرلیں۔
- مزیدار روسٹڈ بیف پانینی تیار ہے۔