اجزا
- بین سپراؤٹ تین کپ
- سویا سوس آدھا چائے کا چمچ
- چاول کا سرکہ دو چائے کا چمچ
- تِل کا تیل ایک چائے کا چمچ
- چینی ایک چائے کا چمچ
- نمک آدھا چائے کا چمچ
- لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
- (تِل کے بیج (بھنے ہوئے
- پانی تین کپ
ترکیب
- ایک پین میں پانی ڈال کر تیز آنچ پر رکھیں۔
- اب اس میں بین اسپراؤٹ ڈال کر دو سے تین منٹ درمیانی آنچ پر پکائیں یہاں تک کے بین اسپراؤٹ کرسپ ہو جائیں۔
- پھر اسے چھان میں نکال کر ٹھنڈے پانی سے گزارلیں۔
- اب ایک مکسنگ باؤل میں باقی کے اجزاء بین اسپراؤٹ میں شامل کریں۔
- آخر میں اوپر سے بھنے تِل کے بیج سے گارنش کرکے پیش کریں۔