اجزا
- بینگن دو سو پچاس گرام
- دہی ڈیڑھ پاؤ
- (لہسن ایک کھانے کا چمچ (باریک کٹا ہوا
- (لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
- (زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا ہوا
- نمک آدھا چائے کا چمچ
- ہری مرچ دو عدد
- ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
- کوئلہ ایک عدد
- لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
- پیاز ایک عدد
- تیل دو کھانے کے چمچ
ترکیب
- بینگن کو اوون میں آدھے گھنٹے تک بیک کریں۔
- جب وہ گل جائے تو چھیل کر اُن کا گودا نکال لیں۔
- اب تیل گرم کرکے باریک کٹا لہسن فرائی کریں۔
- خوشبو آ جائے تو پیاز، پسی لال مرچ اور نمک شامل کرکے چولہا بند کر دیں۔
- پھر اس میں بینگن کا گودا، بھنا زیرہ، دہی اور لیموں کا رس ڈال کر مکس کر لیں۔
- اس کے بعد ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈالیں اور کوئلے کا دھواں دے کر سرو کر دیں۔