اجزا
- بھُٹے ایک ٹن
- ہلدی آدھا چائے کا چمچ
- کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
- لیموں ایک عدد
- کڑی پتے آٹھ عدد
- ثابت لال مرچیں آٹھ عدد
- پسا ہوا کھوپرا ایک کھانے کا چمچ
- خشخاش دو کھانے کے چمچ (پیس لیں)
- پیاز دو عدد (باریک کٹی ہوئی)
- لہسن چار جوئے
- نمک حسبِ ذائقہ
- ہرا دھنیا سجانے کے لئے
- تیل دو کھانے کے چمچ
ترکیب
- دیگچی می تیل گرم کرکے پیاز سنہری تَل لیں اور پھر بھُٹے کے علاوہ تمام اجزاء شامل کرکے پانچ منٹ (5 Mins)تک پکائیں۔
- اس میں بھُٹے شامل کریں اور آدھی پیالی پانی شامل کرکے پکنے دیں۔
- جب بھُٹے گَل جائیں اور پانی خشک ہو جائے تو اُتار لیں اور ہرے دھنئے سے سجا کر گرما گرم پیش کریں۔