ایسٹر کوکیز

Home » Recipes » Urdu Recipes » ایسٹر کوکیز
Easter Cookies

اجزا

 

  • (ان سالٹڈ مکھن چار اونس (پگھلا ہوا
  • کاسٹر شوگر تین اونس
  • انڈے کی زردی ایک عدد
  • (کالے کشمش تھوڑے سے (بیج نکال کر اور دھو کر
  • مالٹے کا چھلکا ایک کھانے کا چمچ
  • انڈے کی سفیدی ایک عدد
  • میدہ سات اونس
  • دار چینی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • دودھ ایک سے دو کھانے کے چمچ
  • (کیک اسپائس پاؤڈر ایک چائے کا چمچ (دار چینی، لونگ، جائفل

ترکیب

 

  • مکھن کو بیٹر کی مدد سے اچھی طرح بیٹ کرلیں۔
  • پھر اس میں کاسٹر شوگر اور انڈے کی زردی شامل کر کے بیٹ کریں۔
  • پھر اس میں مالٹے کا چھلکا، کشمش، میدہ، کیک اسپائس پاؤڈر اور دار چینی پاؤڈر ڈال کر بیٹر کی مدد سے اچھی طرح بیٹ کرلیں۔
  • پھر اس میں دودھ ڈال کر اس کا بیٹر بنا کر آدھے گھنٹے کےلئے فریج میں رکھ دیں۔
  • پھر اسے بیل کر کوکیز کٹر کی مدد سے کاٹ کر بیکنگ ٹرے پر رکھ لیں۔
  • پھر اسے دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر دس منٹ کےلئے بیک کریں۔
  • اب کوکیز کو نکال کر انڈے کی سفیدی کے ساتھ برش کرکے دوبارہ دس منٹ کےلئے بیک کر دیں۔
  • پھر کاسٹر شوگر ڈال کر وائر ریک پر رکھ کر ٹھنڈا کرلیں۔

 

 

You May Like

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography