اچاری کریلا

Home » Recipes » Urdu Recipes » اچاری کریلا
Achaari Karela

اجزا

 

  • کریلے آدھا کلو
  • پیاز ایک کپ
  • تیل آدھا کپ
  • املی تین سے چار ٹکڑے
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  • ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  • نمک ایک چائے کا چمچ
  • (دہی آدھا کپ (پھینٹی ہوئی
  • چینی ایک چائے کا چمچ
  • :اچاری مصالحہ کے لئے
  • سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • کلونجی ایک چائے کا چمچ
  • (میتھی آدھا چائے کا چمچ (سوکھی
  • (دھنیا دو چائے کے چمچ (سوکھا
  • سونف ایک چائے کا چمچ

ترکیب

 

  • اچاری مصالحہ کے لیے: توے پر سفید زیرہ، کلونجی، سوکھی میتھی، سوکھا دھنیا اور سونف کو بھونیں اور باریک پیس لیں۔
  • کریلے کے لیے: کریلوں کو چھیلیں اور ان کے بیج نکال دیں۔
  • اب ان پر نمک لگا کر ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔
  • پھر اچھی طرح دھولیں۔
  • اس کے بعد کریلوں کو پانی میں املی کے ساتھ پانچ منٹ کے لیے اُبالیں۔
  • اب انھیں نچوڑ کر تمام پانی نکالیں اور تیل میں فرائی کرکے نکال لیں۔
  • اب تیل گرم کرکے اس میں پیاز کو لائٹ گولڈن کریں اور نکال لیں۔
  • پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی لال مرچ، ہلدی، نمک اور دہی شامل کرکے کریلے فرائی کر لیں۔
  • ساتھ ہی تلی پیاز، چینی اور بھنا پسا مصالحہ ڈال دیں۔
  • اس کے بعد ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں، یہاں تک کہ وہ تیار ہو جائے۔

 

 

You May Like

Chef Altin Gjoni Biography (Albania)

Discover the culinary journey of renowned chef Altin Gjoni from Albania. Uncover his extraordinary talent, passion, and expertise in the culinary arts. Delve into his unique cooking style and innovative recipes that have captivated taste buds around the world. Experience the flavors and creativity that define Chef Altin Gjoni’s culinary legacy, as he continues to redefine the gastronomic landscape. Explore his inspiring story and be inspired by his dedication to the art of cooking. Get a taste of Albania through the lens of this remarkable chef.

1575035357 maxresdefault

Lehsan Gosht

Twitter @ChefGulzarHussa Instagram @Chefgulzar Facebook page www.facebook.com/chefgulzarrecipes For Business inquiries:

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

Puri

پوری

اجزا   میدہ ایک کپ آٹا ایک کپ نمک آدھا