اجزا
- (کھال والی مرغی ایک عدد (چھ پیس کرلیں
- میدہ آدھا کپ
- کارن فلور آدھا کپ
- انڈہ ایک عدد
- بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- سیاہ مرچ ایک چائے کا چمچ
- نمک حسبِ ذائقہ
- (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
- آلو کے چپس ایک کپ
- کارن فلیکس ایک کپ
- سویاسوس دو کھانے کے چمچ
- سرکہ دو کھانے کے چمچ
- پانی حسبِ ضرورت
- گھی حسبِ ضرورت
ترکیب
- مرغی میں نمک، سیاہ مرچ، لال مرچ، سویاسوس اور سرکہ لگا کر پانچ سے چھ گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔
- پھر اسے اسٹیم کرلیں۔
- اب میدہ، کارن فلور، انڈا، بیکنگ پاؤڈر اور ٹھنڈا پانی ایک چوتھائی کپ ملا کر پیسٹ بنالیں۔
- اب اس میں لال مرچ پسی ہوئی ملا دیں۔
- آلو کے چپس اور کارن فلیکس لیں اور دونوں کو گرائنڈر میں باریک پیس لیں۔
- اب ایک ایک پیس بیٹر میں ڈبوئیں۔
- اس کے بعد چپس اور کارن فلور کا چورا لگا کر گھی میں ڈیپ فرائی کرلیں۔
- تیار ہونے پر کول سلاسلاد کے ساتھ سرو کریں۔