اسپائسی دال پالک

Home » Recipes » Urdu Recipes » اسپائسی دال پالک
Spicy Daal Palak

اجزا

 

  • مونگ دال ایک کپ
  • مسور دال ایک کپ
  • پالک ایک گٹھی
  • ہری مرچ چھ عدد
  • لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • لہسن ادرک پیسٹ دو چائے کے چمچ
  • نمک ایک چائے کا چمچ
  • کریم آدھا کپ
  • ٹماٹر دو سو پچاس گرام
  • :بگھار لگانے کے لئے
  • کری پتے دس عدد
  • زیرہ ایک کھانے کا چمچ
  • لہسن جوئے دس عدد
  • تیل آدھا کپ
  • پیاز ایک عدد

ترکیب

 

  • مونگ دال، مسور دال اور پالک کو دھو کر صاف کرلیں۔
  • ایک پین میں مونگ دال، مسور دال اور پالک کو پانی کے ساتھ ہلکی آنچ پر پکالیں۔
  • جب پالک اور دونوں دالیں گل جائیں تو اس میں لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، لہسن ادرک کا پیسٹ، نمک اور ٹماٹر ڈال کر مکس کرلیں اور دس منٹ تک پکنے دیں۔
  • پھر ہری مرچ شامل کردیں اور چولہے سے ہٹا دیں۔
  • اب اس میں کریم شامل کردیں۔
  • بگھار لگانے کے لئے: ایک دوسرے پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز کو سنہرا کرلیں۔
  • پھر اس میں کری پتے، زیرہ اور لہسن جوئے ڈال دیں۔
  • آخر میں بگھار لگا کر سرو کریں۔

 

 

You May Like

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

Red Potato

لال آلو

اجزا   (آلو ایک کلو (چھوٹے اور اُبلے ہوئے کشمیری

candy wrap

Candy Wraps

Lay the tortilla out on a clean surface or dinner plate. Spread orange marmalade on one half, then spread maple syrup on the other.