اسٹفڈ ہری مرچیں

Stuffed Green Chilies
Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest
Share on telegram
Share on whatsapp
Share on email
Share on print

اجزا

 

  • (ہری مرچ دو سو پچاس گرام (بڑی
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • ہلدی تین چوتھائی چائے کا چمچ
  • (لال مرچ دو چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  • (دھنیا دو چائے کا چمچ ﴿بھنا اور کُٹا ہوا
  • (خشخاش دو چائے کے چمچ ﴿بھنی ہوئی
  • (کھٹائی ایک چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  • کلونجی ایک چائے کا چمچ
  • دہی آدھا کپ
  • تیل آدھا کپ
  • (سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ ﴿ثابت
  • (لال مرچ چھ عدد ﴿ثابت
  • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • نمک ایک چائے کا چمچ
  • ٹماٹر کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ

ترکیب

 

  • ہری مرچ کو درمیان سے چاک کرکے بیج نکال دیں۔
  • ایک پیالے میں ادرک لہسن کا پیسٹ، آدھا چائے کا چمچ ہلدی، ایک چائے کا چمچ پسی لال مرچ، بھنا اور کُٹا دھنیا، خشخاش، کھٹائی، کلونجی اور دہی ڈال کر مکس کرلیں۔
  • اب یہ مصالحہ چاک کی ہوئی ہری مرچوں میں بھر دیں۔
  • باقی بچا ہوا مصالحہ الگ رکھ دیں۔
  • ایک برتن میں تیل گرم کریں، اس میں زیرہ، ثابت لال مرچ، ایک چائے کا چمچ پسی لال مرچ، لہسن کا پیسٹ، اک چوتھائی چائے کا چمچ ہلدی، نمک، ٹماٹر کا پیسٹ اور ایک چوتھائی کپ پانی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
  • پھر اس میں بھری ہوئی مرچ اور بچا ہوا دہی کا آمیزہ بھی شامل کردیں۔
  • آخر میں اسے ہلکی آنچ پر دَم پر رکھ دیں۔

 

 

Brownies

Make brownies at home http://www.facebook.com/ChefSanjeevKapoor http://twitter.com/#!/khanakhazana LINK TO OUR TOP