اروی کا کھٹا سالن

Home » Recipes » Urdu Recipes » اروی کا کھٹا سالن
Colocasia Sour Curry

اجزا

 

  • بکرے کا گوشت آدھا کلو
  • (پیاز دو عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • تیل ایک پیالی
  • اروی آدھا کلو
  • املی کا گاڑھا رس آدھا پیالی
  • ہری مرچ چار عدد
  • کڑی پتے چند عدد
  • (ہرا دھنیا ایک گٹھی ﴿باریک کٹا ہوا

ترکیب

 

  • گوشت کو دھوکر ایک دیگچی میں پانی کے ساتھ ڈالیں۔
  • اب اس میں پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی لال مرچ، ہلدی، نمک اور تیل ڈال کر گوشت کو گلنے کے لیے رکھ دیں۔
  • اس دوران ارویوں کو اچھی طرح دھوکر چھلکوں کے ساتھ اُبال لیں۔
  • جب وہ گل جائیں تو انھیں چھیل کر ثابت رکھیں۔
  • گوشت کا پانی خشک ہو جائے تو اسے ہلکا سا بھون لیں ارویوں کو الگ فرائینگ پین میں شیلو فرائی کرکے سالن میں ڈال دیں۔
  • چمچ نہ چلائیں اور دیگچی کو پکڑ کر ہلاتے رہیں۔
  • جب تیل الگ ہونے لگے تو اس میں گرم پانی، املی کا گاڑھا رس، ہری مرچ اور کڑی پتے شامل کرکے ہلکی آنچ پر دَم پر رکھ دیں۔
  • آخر میں ہرا دھنیا ڈال کر سادے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔

 

 

You May Like

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

Puri

پوری

اجزا   میدہ ایک کپ آٹا ایک کپ نمک آدھا