اجزا
- میدہ تین سو پچاس گرام
- کاسٹر شوگر دو سو گرام
- مکھن ایک سو پچس گرام
- انڈے ایک سے دو عدد
- بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- گولڈن سیرپ ایک کھانے کا چمچ
- ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا
- (لیموں دو عدد (زیسٹ کیلئے
ترکیب
- اوون کو ایک سو اسی ڈگری پر گرم کریں۔
- بیکنگ ٹرے کو مکھن سے گریس کرلیں۔
- ایک مکسنگ باؤل میں میدہ، بیکنگ پاؤڈر، کٹی ہوئی ادرک مکس کریں۔
- اب اس میں نمک، کاسٹر شوگر، زیسٹ مکس کریں۔
- اب ایک پین میں مکھن اور گولڈن سیرپ ڈال کر جوش دے لیں۔
- پھر ٹھنڈا کرکے مکسنگ باؤل میں ڈال کر مکس کریں۔
- اس میں انڈے اور سیرپ ڈال دیں اور ڈو تیار کرلیں۔
- اب اسکی چھوٹی بالز بنالیں۔
- بیکنگ ٹرے پر رکھ کر ہاتھ سے دباکر بسکٹ کی شکل میں رکھ کر اوون میں بارہ سے پندرہ منٹ کیلئے بیک کریں۔
- جب کلر آجائے تو نکال کر کمرے کی درجہ جرارت پر ٹھنڈا کرلیں۔
- مزیدار لیمن اینڈ جنجر کوکیز تیار ہیں۔