اجزا
- (مٹر کے دانے ایک کپ (اُبال لیں
- (پیاز آدھا کپ (چوپڈ
- (لہسن دو جوئے (چوپڈ
- (اخروٹ ایک چوتھائی کپ (چوپڈ
- (ہرا دھنیا ایک چوتھائی کپ (چوپڈ
- (آلو تین عدد (اُبال کر چھوٹے کیوبز کاٹ لیں
- (سرخ شملہ مرچ ایک عدد (چوپڈ
- کالی رائی ایک چائے کا چمچ
- نمک ایک چائے کا چمچ
- آئل ایک کھانے کا چمچ
- لیمن جوس دو کھانے کے چمچ
- سموسے کی پٹیاں حسبِ ضرورت
- آئل فرائنگ کے لیے
ترکیب
- کینولا آئل گرم کرکے رائی کو ہلکا فرائی کریں پھر لہسن اور پیاز شامل کرکے ایک منٹ پکائیں ار چولہے سے اُتار کر ٹھنڈا کرلیں۔
- اب اس میں آلو، ہرا دھنیا، شملہ مرچ، لیمن جوس، نمک، مٹر کے دانے اور اخروٹ مکس کرکے فلنگ (filling) تیار کرلیں۔
- سموسہ پٹیوں میں فلنگ کرکے سموسے تیار کریں۔
- گرم آئل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔
- تیار ہونے پر گرم گرم سرو (serve) کریں۔