آلمنڈ کلسٹرز

Home » Recipes » Urdu Recipes » آلمنڈ کلسٹرز
Almond Clusters 1

اجزا

 

  • بادام دو سو پچاس گرام
  • چینی دوسو پچہتر گرام
  • انڈے کی سفیدی تین عدد
  • ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ

ترکیب

 

  • باداموں کو خشک پین میں دس منٹ کے لئے چولہے پر ٹوسٹ کرلیں۔
  • اب باداموں کو چینی کے ساتھ گرائنڈ کرلیں یہاں تک کہ پوری طرح باریک کُٹے ہوئے ہوں۔
  • انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ لیں یہاں تک کہ یہ سخت ہوجائے۔
  • پھر گرائنڈ کیا ہوا بادام چینی کا مکسچر اور ونیلا ایسنس ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب ایک چائے کے چمچ کے برابر مکسچر کو کوکیز ٹرے کے اوپر بچھائے ہوئے پیپر کے اوپر ڈھیڑی کی شکل میں ڈال دیں۔
  • پوری ٹرے پر ایسے ہی ڈھیڑیاں بنا دیں۔
  • پھر دس سے بارہ منٹ کے لئے بیک کرلیں۔
  • اوون سے نکال کر ٹھنڈا ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔
  • آلمنڈ کلسٹرز سرونگ کے لئے تیار ہیں۔

 

 

You May Like

Corn Panki by Tarla Dalal

Corn Panki,authentic and famous Gujarati snack! Recipe link : http://www.tarladalal.com/Corn-Panki-%28-Panki%29-1508r

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

Puri

پوری

اجزا   میدہ ایک کپ آٹا ایک کپ نمک آدھا